حسن علی بنگلا دیش پریمئیر لیگ کا حصہ بن گئے

Hassan Ali

Hassan Ali

لاہور (جیوڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگز میں مانگ بڑھ گئی اور انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کومیلا وکٹورینز میں شامل کرلیا گیا۔

حسن علی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز نے سائن کرلیا ہے، جو کسی بھی غیرملکی ٹی ٹونٹی لیگ میں ان کی پہلی انٹری ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شمولیت پر بہت خوش ہیں، حسن کو چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

آئندہ لیگ میں شعیب ملک، فہیم اور عمران خان جونیئر بھی کومیلا وکٹورینز کیلئے کھیلیں گے۔