حسن روحانی دوسری بار بھی صدر منتخب

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران میں صدارتی انتخابات کے پہلے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اصلاح اور اعتدال پسند قدامت پسندوں کے امیدوار موجودہ صدر حسن روحانی نے 59 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوبارہ صدار تی کرسی پر بیٹھنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

ان انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار حسن روحانی 22 ملین 7 لاکھ 96 ہزار 468 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جبکہ روحانی کے طاقتور خریف سابق اٹارنی جنرل ابراہیم رئیسی کہ جنہیں مذہبی رہنما آیت اللہ خامنائی کی حمایت حاصل تھی روحانی کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 80 ملین آبادی کے حامل ایران میں رائے دہندگان کی تعداد 56 ملین سے زائد ہے جن کے 70 فیصد نے پولنگ میں حصہ لیا ہے۔

سن 2015 میں چھ بڑے ملکوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعد سر انجام پانے والے یہ انتخابات روحانی کے لیے ایک امتحان کی حیثیت تھے۔

یاد رہے کہ چار سال قبل کے انتخابات میں بھی حسن روحانی ووٹوں کی ایک بڑی اکثریت سے صدر منتخب ہوئے تھے۔