نفرت و شیطانیت کے پیروکار برما کو جہنم بنا رہے ہیں۔ جی کیو ایم

Chehlum Ameer Patti

Chehlum Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے مرحوم بانی و قائد گجراتی سرکارامیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کے گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ ناظم آباد میں ہونے والے چہلم کے موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے و نو منتخب چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ عرفان سولنگی ‘ منجھلے صاحبزادے سہیل سولنگی اور سب سے چھوٹے صاحبزادے عدنان سولنگی قرآن خوانی ‘ فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد چہلم میں شریک حکومتی ‘ انتظامی ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ صنعتی ‘ تجارتی ‘ کاروباری ‘ علمی ‘ ادبی اور ثقافتی شخضیات بالخصوص محب وطن روشن پاکستان پارٹی ‘ گجراتی قومی موومنٹ ‘ راجونی اتحاد‘ سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں و کارکنا ن اور جوناگڑھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان ‘آل کاٹھیاواڑ سپریم کونسل کے چیئرمین عبدالرزاق ہنگورجہ ‘ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کے صدر یونس جونیجو ‘ جنرل سیکریٹری حاجی اسمٰعیل جونیجو ‘ سندھی جماعت ناظم آباد کے رہنما محمد احمد بھائی ‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس سایانی ‘راجونی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی و دیگر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امیر سولنگی کی زندگی انسانیت‘محبت اور خدمت کا عملی درس تھی۔

برما جیسے واقعات کے خاتمہ کیلئے اس درس کو عام کرنا ضروری ہے جس کیلئے ہم نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو آگے بڑھانے کا عزم و عہد کرلیا ہے اور انشاءاللہ انسانیت سے پیار کرنے والا ہر انسان امیرعلی سولنگی کے محبت و انسانیت مشن میں ہمارے ساتھ ہو گا۔