ہوائی میں کیلاویا آتش فشاں سے لاوا نکلنے لگا

Volcano

Volcano

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں کیلاویا آتش فشاں پہاڑ، سے نکلنے والا لاوا ایک کلومیٹر دور تک پھیل گیا۔

امریکی جیالوجیکل سروے کی جانب سے لی گئی فوٹیج میں لاوے کو بہتا دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق لاوا بہنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

کیلاویا آتش فشاں سے نکلنے والا یہ لاوا اب تک ایک کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پانچ سو سال بعد پہلی بار یہ آتش فشاں اتنی بڑی مقدار میں لاوا اگل رہا ہے۔