بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدین 27 اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حشمت برادران و پسران کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی مجلس و جلوس بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدین بمطابق 25 محرم 1438ھ مورخہ 27اکتوبر 2016ء بروز جمعرات بعداز ظہرین مسجد وامام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر 4 پر منعقد ہوگی مجلس سے مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب فرمائیں گے۔

سوزخوانی سید علی مہدی زیدی و برادران اور سلام احسن علی احسن پڑھیں گے ۔بعد از مجلس امام بارگاہ حسینی مشن سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا شاہ فیصل کالونی نمبر5پر اختتام پذیر ہوگا۔

Majlis

Majlis