حضرت داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں

Hazrat Data Ali Hajveri, Urs

Hazrat Data Ali Hajveri, Urs

لاہور (جیوڈیسک) حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے 972 ویں عرس کے آخری روز رات گئے اختتامی دعا کی گئی۔ جس میں ملک وقوم کی سلامتی و استحکام، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عرس کے آخری روز زائرین کی ایک بڑی تعداد اختتامی دعا میں شامل تھی۔

دعا کے بعد داتا دربار کے گردو نواع میں سیکورٹی کے پیش نظر بند کئے گئے تمام راستے ریفک کے لئے کھول دیے گئے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے بھی اپنے فرائض سر انجام دیئے۔