حضرت خواجہ خان عالم اور بزرگان بائولی شریف کا سالانہ عرس مبارک

Gujarat

Gujarat

گجرات : برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ خان عالم اور بزرگان بائولی شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس مبارک کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ جن میں آستانہ عالیہ سرہند شریف سے پیر سید محمد معصوم شاہ اور مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پیر سید ریاض حسین شاہ ‘ پیر سید عرفان امیر شاہ’ آستانہ عالیہ رواتلہ شریف ‘ علامہ عبدالخالق نقشبندی’ سید طارق شاہ’ علامہ ریاض ‘ شہزاد شفیق نقشبندی ‘ فاروق رشید سیالکوٹ’ ندیم بشیر’ وارث نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔

عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو چادر چڑھانے کی تقریب سے ہوا۔ دیگر علمائے کرام نے دربار شریف پر چادر چڑھائی’ محفل ذکر و نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قاری رفیق نقشبندی لاہور نے تلاوت قرآن پاک کی۔

نعت رسول ۖ قاسم حسان جڑانوالہ’ صاحبزادہ فیضان عالم’ محمد گلفام اور علامہ ندیم بشیر نقشبندی نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب پیر سید ریاض حسین شاہ ‘ مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پیر سید معصوم شاہ آستانہ عالیہ سرہند شریف انڈیا، و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔