ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز 24ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Group Photo

Group Photo

مہمند ایجنسی (بیورو رپورٹ) ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز 24ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ۔ 416 ریکروٹس نے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرلی۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز حافظ آصف اقبال اور ونگ کمانڈر محمد عمیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے ریکروٹس سے حلف اور سلامی لی۔ بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتہ کے روز ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز غلنئی میں فرنٹئیر کور مہمند رائفلز 24ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمند رائفلز اور سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کمانڈنٹ مہمند رائفلز حافظ آصف اقبال نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے حلف لیا۔اور ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل محمد عمیر کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اپنے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے والے 416 ریکروٹس نے پریڈ پیش کرکے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد لی۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈنٹ مہمند رائفلز حافظ آصف اقبال نے کہا کہ مہمند رائفلز کے جوانوں مادر وطن کی دفاع کے لئے قیمتی جانی قربانیاں لازوال ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مہمند رائفلز کا شمار بہادر جوانوں پر مشتمل فورس میں ہوتاہے۔ جو ہر قسم کی چیلنجز اور دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ہر محاذ پر سرخرو رہا۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو فرنٹیئر کورکا حصہ بننے پر خوش امدید کہا۔ اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کی دفاع کے لئے بہادری اور شجاعت کا وہ مثال قائم کریں جو مہمند رائفلز کا وطیرہ ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ مہمند رائفلزحافظ آصف اقبال نے ٹریننگ اور پاسنگ آؤٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں گل خالد شینواری، سیف اللہ اورکزئی، ارشاد افریدی، ربیب علی اورکزئی، محب اللہ وزیر، عظمت علی وزیر، وسیم اقبال افریدی میں اعزازی شمشیر اور انعامی ٹرافیاں تقسیم کئے۔