سلامتی کونسل میں داعش کی مالی امداد بند کرنے کی قرارداد منظور

United Nations

United Nations

نیو یارک (جیوڈیسک) قرارداد پر رائے شماری میں پندرہ رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے حصہ لیا۔ سلامتی کونسل کی ستر سالہ تاریخ میں پہلا اجلاس تھا جس میں رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے حصہ لیا۔

اس قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی ہی ایک پرانی قرارداد پر مبنی ہے جو انیس سو ننانوے میں القاعدہ کے خلاف مالی پابندیوں کے لیے منظور کی گئی تھی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ داعش کو مالی وسائل کی ترسیل روکنے کے لیے بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں کام کریں اور خاص طور اس پیسے کا راستہ بند کریں جو وہ تیل اور نوادرات کی سمگلنگ سے حاصل کر رہی ہے۔