مرکز صحت دھونکل کی نتظامیہ نے شہریوں میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شعور بیدار کرنے کی غرض سے سیمینار

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایات پر جہاں صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا وہیں دیہی مرکز صحت دھونکل کی نتظامیہ نے شہریوں میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے سیمینار کا اہتمام کیا۔جس کی صدارت انچارج آر ایچ سی ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کی۔ اس موقعہ پرچیف ٹیکنیشن محمد شہزاد حسین،ندیم احمد، صدر پیرامیڈیکس رانا عبد الغفار،گلزار احمد ،کامران، فیاض احمد چیمہ اور دیگربھی موجود تھے ۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کہا کہ صرف برسات میں ہی نہیں ڈینگی سے بچائو کیلئے ہر موسم میں احتیاط ضروری ہے مچھروں کی افزائش روکنے کے آسان طریقے اپنائے جائیں۔

گھروں اور دفاتر میں پانی جمع کرنے کے برتن، واشنگ مشینوں ، روم کولر ،گملوں اور ٹائرز وغیرہ کو اچھی طرح خشک اور صاف رکھا جائے۔ ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں نے مچھروں سے بچائو کیلئے خصوصی تدابیر اپنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پوری آستین کی قمیص پہننے کے علاوہ گھروں سے باہر کھلے میدانوں میں نکلتے وقت مچھر بگائو لوشن استعمال کیا جائے جبکہ گھروں میں جالی دار دروازے،مچھر دانی، کوائل اور میٹ وغیرہ کا استعمال کیا جائے ۔ ڈینگی سے پاک اور صحت مند ماحول کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد پہنچائی جائے۔

لاہور سے راولپنڈی کی طرف جانے والی تیزر فتار ٹرین کی زد میں آکر بھینس اور بچھڑا ہلاک ہوگئے۔گزشتہ روز لاہورسے راولپنڈی جانے والی تیز گام سیون اپ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے لائنوں پر اچانک آجانے والے بھینس اور کٹا اس کی زد میں آگئے۔ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔ واقعہ کے بعد ریلوے پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ ریلوے لائنوں پر قریبی بااثر افرادکی بھینسیں اکثر چرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ایسے حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ خطرناک واقعات کے بعد مویشیوں کے مالکان سامنے نہیں آتے جبکہ مقامی پولیس اہلکار ایسے مالکان کا علم ہونے کے باوجود کاروائی میں حصہ نہیں بنتے۔