طب ایک موثر اور ایک بااعتماد طریقہ علاج

Prophetic Medicine

Prophetic Medicine

تحریر : نسیم الحق زاہدی
اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کوئی مرض لاعلاج نہیں بنایا یہ سچ ہے کہ بیمار ی سے پہلے اس کا علاج آیا تنگی سے پہلے آسانی آئی جب انسان خود اپنی جان پر ظلم کرتا ہے تو پھر تکالیف آتی ہیں اکثر بیماریاں ہماری اپنی کوتائیوں کی وجہ سے آ گھیرتی ہیں اور چند تکالیف آزمائش خداوندی ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ اپنے نیک اور منکر دونوں بندوں کو ہی آزماتے ہیں نیک کو اس لئے کہ کیا وہ بیماری تکلیف میں ثابت قدم رہتا ہے یا نہیں اور منکر کو اس لئے کہ کاش وہ بیماری اور تکلیف کے خوف سے اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتے فرمان الہی ہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ اُس کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے انسان اپنی جانوں خود ظلم کرتے ہیں آج جن چیز وں کو 14 سو سال کے بعد جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے اپنے تجربے کے بل بوتے پر انسان کی صحت کے لئے مضر قرار دیا ہے۔

نبی رحمتۖ نے 14 سو سال پہلے ان کو حرام اور مضر فرما دیا تھا شراب نشہ آور ایشاء اور غیر فطرتی طریقہ زندگی کو بے اعتدالی کسی بھی چیز میں ہو نقصان دہ ہوتی ہے وہ خواہ عبادت ہی کیوں نہ ہو اسلام اعتدال پسندی کا حکم دیتا ہے جب بنی آدم نے فطرت کے خلاف اقدام اُٹھائے نت نئی بیماریوں نے جنم لیا آج چند سال پیچھے چلے جائیں تو بلڈ پریشر، ہپاٹائٹس بی، سی، ایڈز، ڈینگی کا وجود تک نہ تھا سردی والا ملیریا بخار ہوتا تھا یا پھر بڑا بخار جسے ٹائیفائیڈ کا نام دیا گیا پیلا، کالا یرقان ہوتا تھا ہارٹ ایٹک ہزاروں میں کسی ایک کو ہوتا تھا لوگ اپنی طبعی موت مرتے تھے عمر سو سال یا زیادہ کی ہوتی تھی خوراک میں سادگی تھی مکی، جو، باجرہ، چاول کے آٹے کے روٹی اور سبز یوں کا استعمال زیادہ ہوتا تھا کھیتوں میں زیادہ سے زیادہ گوبر کے کلر کا استعمال ہوتا تھا۔

گوشت جوان جانور کا آنکھو ں سامنے ہوتا تھا سبزیوں اور فروٹس کیمیکل سے پاک تھے دودھ میں ملائوٹ نہیں تھی مکان کچے تھے اور لوگ سچے تھے محلے کے ایک کونے پر کچی سی دوکان ہوتی تھی جس کے اند ر ایک بز رگ ہاتھوں کی انگلیوں پر تسبیح کرتے ہوئے چند میلی کچیلی شیشیاں سامنے رکھے ہوئے بیٹھے رہتے تھے کوئی بادل نخواستہ اگر بیمار ہو جاتا تو ایک دو پوڑیہ سے مرض ختم ہو جاتا لوگ رات کا کھانا مغرب کی نماز کے بعد کھا لیتے اور عشاء کی نماز کے بعد سو جاتے صبح تہجد کے وقت اُٹھتے نماز پڑھتے اور رزق کی تلاش میں نکل جاتے یہ تھی ایک فطرتی طرز زندگی تھی وقت بدلا نسل آدم کی سیاہ کاریوں نے عروج پکڑا پیسے کی حوس نے انسان کو درند ہ بنا دیا۔

Vegetables

Vegetables

دیسی اور اصلی کھانوں کی بجائے فاسٹ فوڈ نے جگہ لے لی جانوروں سی زندگی ہوگئی فرمان الہی ان کی زندگیاں جانوروں کے جیسی ہیں جو صرف کھاتے پیتے اور سو جاتے ہیں مقصد حیات کچھ نہیں ہوتا گڑ شکر کے شربت لیموں کی سکنجبین کی جگہ کوک پیپسی انرجی ڈرنک متعارف ہوئے انسان ترقی کی دوڑ میں اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھا آج سے 30 ,35 سال پہلے شاید ہی کوئی میڈیکل لیباٹری ہوتی ہوگی برکیف ہم آج بھی پر کیف اور بااعتماد زندگی گزار سکتے ہیں صرف فطرتی اُصولو ں پر عمل کرکے جیسا کہ شراب، انرجی ڈرنک، پیپسی ، کوک ہر قسم کا نشہ پان، سگریٹ ، گٹکا وغیرہ معدہ، جگر اور دل کے لئے نقصان دہ ہیں ان سے بہت سی پیچیدہ امراض جنم لیتے ہیں ان چیز وں سے پر ہیز کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علا وہ جیسا کہ پنجاب کے اندر گوشت کے قصے عائشہ ممتاز کی زبانی سن چکے ہیں سبزیاں اور دالیں استعمال کیں جائیں فاسٹ فوڈ شوارما، برگر اور دیگر اشیاء بازار کی بجائے گھر میں بنا کر استعمال کی جائیں تو بہت سی بیماروں سے علاج با لغذا کے ذریعے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے پانی سب سے بڑ امسئلہ ہے اگر پانی کو اُبال کر استعمال کیا جائے تو بازاری منرل واٹر سے بہتر ہے مگر ہم لوگ بہت زیادہ آرام پرست ہو چکے ہیں ایسا نہیں کر سکتے جدید سائنس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نماز ایک بہترین ورزش ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر و دیگر موذی امراض جنم نہیں لیتے روزہ کئی بیماریوں سے بچاتا ہے کھانا کھا کر فوری سونے سے کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

ایلوپیتھی طریقہ علاج فوری ضرور ہے مگر بعد ازاں Side effects ہوتے ہیں طب یونانی دیسی طریقہ علاج تھوڑا طویل ہے مگر دیرپا موثر اور بے زرر ہے جیسا کہ ہپاٹائٹس بی، سی، ویکسین سے Negative ہو جاتی ہے مگر دوبارہ جراثیم سر اُٹھا سکتا ہے مگر یونانی طریقہ علاج میں جراثیم دوبارہ حملہ آور نہیں ہوتا بشرط معالج مستند ہو اشتہاری حکماء اور دوا خانے موت کی فیکٹریاں ہیں تکلیف زدہ لوگ روز ان اشتہاری جعلی حکماء کے ہاتھو ں لٹ رہے ہیں اور تندست ہونے کی بجائے مزید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ایسے افراد جو بالکل زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں ان کے لئے حکیم منصور العز یز ایک قابل اعتماد نام ہے ان کو ملنے کے بعد اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرض کا پتہ نبض پر ہاتھ رکھتے ہی چل جاتا ہے ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Stomach Diseases

Stomach Diseases

چند دوست اور بذت خود امراض معدہ کا مریض تھا کافی علاج کروایا مگر مرض بڑتا گیا جوں جوں دوا کی عزیزم محمد ابراہیم طاہر کیلانی کے مشورے پر حکیم منصور العزیز سے ملنے کا اتفاق ہوا جن امراج کا ٹیسٹوں سے پتہ نہ چل سکا وہ انہوں نے نبض پر ہاتھ رکھتے ہی بتائیں اللہ تعالیٰ اپنے خاص بند وں کے ہا تھ میں شفا ء رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے صحت جیسی نعمت سے دو بارہ ہمکنار کیا کو ن کہتا ہے کہ یو نا نی طریقہ علاج بہت طویل ہوتا ہے معالج اگر سمجھدار ہو تو ایلوپیتھی سے زیادہ جلدی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے حکیم منصور العزیز کے ہاتھ میں شفاء کی سب سے بڑی اور اہم وجہ جو راقم الحروف نے دیکھی اور محسوس کی وہ ان کا باجماعت نمازی ہونا ہے۔

حکیم ولی ہوتا ہے اور ولی اللہ کا دوست اور جو دنیا دین میں ملتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے حکیم منصور العزیز پیر، منگل، بدھ فیصل آباد جبکہ جمعرات، جمعہ، ہفتہ لاہور کھاڑک نالہ بلمقابل بینز فیکٹری المنصور مطب پر بیٹھتے ہیں میر ا ایسے افرا دکو جو مختلف بیماریوں کی وجہ زندگی سے بے زار ہو چکے ہیں مشورہ ہے کہ وہ ایک بار حکیم صاحب سے ملاقات کریں کیونکہ شفاء منجانب اللہ ہے اور بر وقت تشخیص اور علاج ہمیں بہترین اور خوشگوار زندگی سے ہمکنار کرسکتا ہے۔

کیونکہ جس وقت ایلو پیتھی کا وجود تک نہ تھا تب بھی یہی باصفاء حکماء ان جڑی بوٹیوں سے ہمارا علاج کرتے آئیں ہیں آئیے اپنی زندگی کو احکام الہی اور فرمان مصطفی ۖ کے مطابق گزاریں اور بیماری کی صورت میں اللہ تعالیٰ سے اپنے کردہ نا کردہ گناہوں کی معافی مانگیں اور مستند معالج سے یونانی طریقہ علاج کو اپنائیں کیونکہ دنیا میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے ماسوائے موت کے ”اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو میر االلہ مجھے شفا ء دیتا ہے ” القرآن۔

Naseem ul Haq Zahidi

Naseem ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Prophetic Medicine

Prophetic Medicine