عمر جت کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ آغا کریم خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان کا پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام سے پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر عمر جت کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر جت پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ان دنوں شدید علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہذا درخواست ہے کہ ان کے بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار آغا کریم خان نے مقامی ہسپتال میں عمر جت کی عیادت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ لیاقت بلوچ ،سمیر بلوچ ،آصف اقبال ،اسلم کامریڈ اور انور ذخمی بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی ملیر کے رہنمائوں نے عمر جت کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور قوم سے بھی دعائوں کی اپیل کی ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر