صحت مند اور خوشگوار زندگی کیلئے ”کھیل ”بہت ضروری ہے

Sports

Sports

تحریر: ذیشان حسین
”کھیل ”ہی صحت مند اداروں کی پہچان ہے قول مشہور ہے کہ ”صحت مند جسم ہی صحت مند زندگی کی علامت ہے”اور جب بھی صحت کا ذکر کیا جاتا ہے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے صحت کو ”کھیل” کے ساتھ منسلک کرتے ہیں کیونکہ ”کھیل”کے بغیر صحت کا برقراررہناخاصہ مشکل ہے صحت مند اور خوشگوار زندگی کیلئے کھیل بہت ضروری ہے۔کھیل ایک مثبت سرگرمی ہے اور دیکھا جائے تو کوئی بھی کھیل کھیلنا ایک ٹکٹ پر دو شو دیکھنے کے مترادف ہے ایک تو یہ کہ ہم اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں دوسرا یہ کہ کھیل سے ہماری صحت ایک ہرے بھرے درخت کی طر سرسبزوشاداب رہتی ہے جو کہ ایک بھرپور زندگی کی علامت ہے ۔

کھیل سے جسم حرکت میں آتا ہے حرکت کے باعث خون کی روانی تیز ہو جاتی ہے جس سے جسم میں خراب خون کے مادے زائل ہو جاتے ہیں اور ہڈیاں مضبوظ ہوتی ہیں دماغ تروتازہ رہتا ہے یہ ایک فطری عمل بھی ہے کہ بچپن سے ہی بچوں کی توجہ کسی نہ کسی کھیل کی طرف مرکوز ہوتی ہے، بچوں کی د لچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیئے سکولوں میں گرائونڈ اور ہالز کا انتظام کیا جاتا ہے تا کہ بچوں کی صحت اور تعلیم میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہ ہو اور وہ ایک شاندار مستقبل پر گامزن ہو سکیں ۔سکولوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی پریکٹس کالجوں ،یونیورسٹیوںاور مختلف اداروں میں بھی ہوتی ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے جس سے نہ صرف کھیلنے والے انفرادی شخص کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ پوری قوم اس سے مستفید ہوتی ہے۔

Sports Holding

Sports Holding

جس طرح ایک انفرادی شخص کھیل کے بغیر ناپید اورادھورا ہوتا ہے بلکل اسی طرح ایک ادارہ کھیل کے بغیرادھوراہے۔یہی وجہ ہے کہ اچھے اورمعیاری ادارے ہفتہ وار ما ہا نہ یا پھر سالانہ مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں ۔مختلف کھیوں کے انعقاد کی ایک بڑی وجہ اداروں کی صحت ہے اداروں کی ترقی ،خوشحالی اور لمبی زندگی کے رازوں میں سے سب سے اہم راز اداروں کے افراد کاصحت مند ہوناہے اور کھیل سے ہی افراد چست وتوانا رہ سکتے ہیں جس میں افراد کا اپنا اور اداروں دونوں کا فائدہ ہے کیونکہ صحت مند افراد ہی صحت مند اداروں کی پہچان ہوتے ہیں ۔اداروں میں کھیلوں کا انعقاد ایک مثبت اور اہم عمل ہے جس سے اداروں میں کا کرنے والے ملازمین و افسران کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہوتی ہے ،جس سے کارکن پہلے کی نسبت اچھے اور مثبت طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل ہوجاتے ہیں اور یہ عمل اداروں کے لئے خوش آئند عمل ہے ۔

حکومت پاکستان کے نامور ادارے جیسے” سوئی ناردرن گیس پائپس لمیٹڈ”نے بھی اپنے ادارے کی ترقی اور ورکرز کی اچھی صحت کے لئے ایک سپورٹس گالامنعقد کیا گیا جس میں مختلف گیموں میں ادارے کے مختلف شعبوں سے ورکرز اور ہیڈز نے بھر پور حصہ لیا ۔اس طرح کے تفریحی اور صحت افزا پروگرامز سے نہ صرف اداروں بلکہ ملکوقوم کو فائدہ پہنچتا ہے ،ہرشخص کو اپنے اور اداروں کو اپنے ببل بو تے پر کھیل کھیل کر یا کھیلوں کا انعقاد کروا کر اپنا اور اپنے قوم وملک کا بھلا کرنا چاہئے۔

تحریر: ذیشان حسین