صحت مند زندگی سینٹر اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے شاہ فیصل کالونی میں TB آگاہی واک

Walk

Walk

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے 6 ارب انسانوں میں سے 2ارب افراد پھیپھڑوں میں TB کے جراثیم موجود ہیں جبکہ TB سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا شمار 5ویں نمبر پر ہوتا ہے اعدادو شمار کے مطابق TB سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ جبکہ ہر سال 2 لاکھ 50 ہزار افراد کا اضافہ لمحہ فکریہ بنا ہوا ہے یہ بات ورلڈ TB ڈے کی مناسبت سے صحت مند زندگی سینٹر، مقامی این جی اوز اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے منعقدہ TB آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین اور مقررین نے کیا TB آگاہی سے متعلق واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن جمال حسین زیدی ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین کریم الدین ،عبدالباری ،سید محمد راشد سمیت دیگر یوسیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز ،SHOتھا نہ شاہ فیصل اطہر ملک ،سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور دیگر این جی اوز کے نمائندے ،علاقہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھے مقررین نے عوام میں TBسے متعلق حفاظتی اقدامات اور آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتا یا کہ TBبالوں سے لیکر ناخن تک کسی بھی حصہ میں ہوسکتی ہے سوائے آنکھوں کی پتلیوں کے اور صرف پھیپھڑوں کی TBدوسروں کو لگ سکتی ہے باقی اقسام کی نہیں مقررین نے کہاکہ جس زمانے میں ہم اور آپ زندہ ہیں TBمکمل طور پر قابل علاج ہے مگر افسوس 70سال پہلے جس کی مثال یہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاس سارے وسائل تھے لیکن دوائی نہیں تھی۔

آج ہمارے پاس وسائل نہ بھی ہوں تو اللہ کاشکر ہے کہ مکمل دوا موجود ہے طبی ماہرین نے بتا یا کہ TBبچوں میں غدود کی ہوتی ہے بڑوں میں زیادہ ہوتی ہے یا وہ افراد جن کی قوت مدافعت اچھی نہیں ہوتی TBکا شکار ہوتے ہیں مقررین نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ادھر اُدھر تھوکنے سے گریز کریں اگر 10سے 15دن کی کھانسی ہو تو ضرور اپنے معالج سے چیک کرائیں کیونکہ اگر ہم ایک مریض کا علاج کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے پوری کمیونٹی کا علاج کرنا ،دودھ اُبال کرپئیں کیونکہ دودھ میں جراثیم بہت ہوتے ہیں اس کے علاوہ شرح خواندگی بڑھ جائے تو اس مرض کے خاتمے میں مددگار ہوگی اگر حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں تو یہ بیماری ختم ہوجائیگی اور ایک صحت مند زندگی کو فروغ دیا جاسکے گا اس کے لئے سب کو متحد ہوکر TB کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری