ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں صرف امن کی خاطر شرکت کی: طارق فاطمی

Tariq Fatemi

Tariq Fatemi

واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

چند ماہ کے دوران سولہ ہزار کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت صرف امن کی خاطر کی۔ افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔