گرمی کی شدت میں‌ اضافے کے باعث کراچی میں‌ مصنوعی بارش پر غور

Artificial Rain

Artificial Rain

کراچی (جیوڈیسک) جب سورج آگ برسا رہا ہو فضا میں شدید حبس ہو اور دور دور تک ٹھنڈی ہوا یا بارش کا نام و نشان نہ ہو تو ایسی صورتحال میں مصنوعی بارش کا سہارا لے کر پیاس سے بے حال چرند پرند کو تسکین پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مصنوعی بارش کرانے کا تجربہ اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے جبکہ آسمان میں بادلوں کی تہہ سات سے دس ہزار فٹ موٹی ہو۔

حدت پانچ ڈگری سیلسیس اور رطوبت ستر سے پچھتر فیصد جبکہ ہوا کی رفتار تیس سے پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ ہوناضروری ہے، نہیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔