انسانی جانوں کی ضیاع کی ذمہ دار وفاقی،صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک ہے۔ شمیم اختر

Dead Body

Dead Body

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح وبہبود کی چیئر پرسن شمیم اختراور فنانس سیکریٹری صوبیہ علی نے شہر کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے لڑتے ہوئے سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی غفلت اور لاپرواہی اور کے الیکٹرک کی بد نظمی پر احتجاج کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک ک قرار دیا۔

مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دران شہر کراچی میں قیمتی جانو ں کے ضیاع کے ازالے کے لئے لواحقین کی فوری داد رسی کریں اور فی کس 25لاکھ روپے ادا کیا جائے۔

تنظیم فلاح و بہبود کی رہنمائوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آئندہ ایسے سانحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کوضائعہونے سے بچایا جاسکے۔