کچھ روز جاری گرمی اور حبس کی لہر کے بعد تلہار و مضافات میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

Heavy Rain

Heavy Rain

تلہار (نمائندہ) کچھ روز جاری گرمی اور حبس کی لہر کے بعد تلہار و مضافات میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی گرمی کا اثر کم ہوتے ہی بجلی اور گرمی کے ستائے عوام الناس کے چہرے کھل اٹھے تلہار شہر و مضافات میں شام سے ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی جو کہ رات گئے تیز ہوگئی۔

گھنٹوں برسنے والی بارش کی وجہ سے شہر کے مین بس اسٹاپ ، شہید بینظیر چوک، سینما روڈ، کچھی محلہ ، وارڈ 6,2کے اہم راستے تالا بن گئے جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنہ رہا جبکہ ٹائون کمیٹی کیجانب سے نکاسی آب کے کوئی اقدامات نظر نہیں آئے شہر کے مضافات پیرو لاشاری، سعیدپور، راجو خانانی، چانری، غلام شاہ ، ٹنڈو غلام حیدر سمیت دیگر علائقوں میں بھی زوردار بارش پڑنے سے مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہوگیا ہے اور کپاس سمیت دیگر فصلیں شدد متاثر ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے شہریوں نے صفائی ، نکاسی آب اور دیگر اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔