بے سہارا افراد کی بے لوث خدمت صدقہ جاریہ ہے: پیر سید عدنان اکرم

Medical Camp

Medical Camp

لاہور : غریب اور بے سہارا افراد کی بے لوث خدمت صدقہ جاریہ اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلعی لاہور کے رکن پیر سید عدنان اکرم نقشبندی نے محمد نگر گڑھی شاہو میں منعقدہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی خصوصی ہدایت اور مخلوق خدا کی بے لوث کے مشن کو مدنظررکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے فری میڈیکل لگائے جارہے ہیں جس کا مقصد رضائے الٰہی ہے ۔محمد نگر گڑھی شاہو میں منعقد ہ فری میڈیکل کیمپ میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ارشد ، پیر ڈاکٹرمحمد ارشد نقشبندی(ایم بی ایس ایس) سمیت ان کی ٹیم نے 300سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مفت ادویات بھی دیں

اس موقع پر ڈاکٹرشازیہ ارشد اور پیر ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا تھاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن پورے میںاپنی مدد آپ کے تحت فری میڈیکل کیمپس کا انعقادکررہی ہے اور فائونڈیشن کے تمام ذیلی یونٹوں اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن میڈیکل ونگ کے زیراہتمام یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

فری میڈیکل کیمپ میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ضلع لاہور کے مرکزی عہدیدارن بھی موجود تھے ۔اختتام پر مریضوں اور شرکاء میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047