ہیما مالینی کی میوزک البم کی لانچنگ تقریب، فلم شعلے کی کاسٹ کی شرکت

Hema Malini

Hema Malini

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ ہیما مالینی کی نئی میوزک البم کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں بلاک بسٹر فلم شعلے کی پوری کاسٹ چالیس سال بعد ایک ساتھ نظر آئی۔

ہیما مالنی کی میوزک البم کی لانچنگ تقریب میں ویرو، بسنتی، رادھا اور جے ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے اور بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے کی یادیں ایک بار پھر تازہ کیں۔

اسٹیج پر اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور ہیما مالینی موجود تھے اس البم میں ہیما مالینی کے ساتھ پلے بیک سنگر بابل سپریو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔