ہیپاٹائٹس سے سالانہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ ہے جبکہ ایڈز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار ہے۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ اور ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین NGOs نیٹ ورک زیر نگرانی UN-AIDS کے ممبر عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے بتایا کہ HIVایڈز کا آغاز1987میں کراچی سے ہوا جبکہ کراچی ہی ایڈز کی وبا کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں50لاکھ ہے جبکہ سالانہ پاکستان میں 1لاکھ مریضوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میںHIVایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہزار سے زائد ہے جسمیں صدر ٹائون 10ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ لیاری وبلدیہ ٹائون7ہزار مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی میں سب سے کم مریضوں کی تعداد گڈاپ ٹائون500جبکہ گلبرگ ٹائون میں700ہے۔

عالم علی نے کہا کہ ان امراض کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے حکومت اور حکومتی وہ ادارے جو غیر ملکی فرضوں نما امداد پر چل رہے ہیں اب وہ میدان عمل میں آئیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت