ہیپاٹائٹس کے باعث پاکستان زندہ لاشوں میں تبدیل ہوجائے گا۔ فیروز خان

Hepatitis

Hepatitis

کراچی : ہیپا ٹائیٹس کی بنیادی وجہ جنسی بے راہ روی ،ہم جنس پرستی، آلودہ خون کی منتقلی اور بالخصوص آلودہ انجکشن ہے اگر عوام کو ان سے متعلق آگاہی فراہم نہیںکی گئی تو ہیپاٹائٹس اور HIV ایڈزکے با عث کراچی زندہ لاشوں کا شہر بن جائے گا۔

یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ و یوسی مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے HIV ایڈز سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ بقول یو این ایڈز پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور یہ مرض پاکستان میں بذریعہ منشیات ،بذریعہ انجکشن کے استعمال اور غربت وجہالت کے سبب تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں تقریباً 17 کروڑ انسان اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد1کروڑ سے زائد ہے۔ سیمینار سے KCD کونسل کے جنرل سیکریٹری محمد شریف اور UCD کونسل کے محمد شاہد نے بھی خطاب کیا۔ ہیپاٹائٹس کے باعث پاکستان زندہ لاشوں میں تبدیل ہوجائے گا۔