ہیراتھ کا دبدبہ ختم ہونے پر پاکستانی کوچ خوشی سے سرشار

Waqar Younis

Waqar Younis

کولمبو (جیوڈیسک) ہیراتھ کا دبدبہ ختم ہونے پر پاکستانی کوچ وقار یونس خوشی سے سرشار ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ بیٹسمینوں کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے جنھوں نے گال ٹیسٹ میں سری لنکن اسپنرکا بڑے اعتماد سے سامناکیا، خاص کر سرفراز احمد نے جس اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اس نے انھیں دباؤ سے باہر نہیں آنے دیا۔ یاد رہے کہ گال ٹیسٹ میں ہیراتھ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے، گذشتہ سال وہاں منعقدہ میچ میں انھوں نے 9پاکستانی وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کی 9 وکٹ سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

وقاریونس نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ہیراتھ ورلڈ کلاس بولر ہیں،انھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگرٹیموں کے خلاف بھی قابل ذکر بولنگ کی لیکن پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ہیراتھ کا جس اعتماد سے سامناکیااس پر مجھیں حیرت نہیں ہے کیونکہ میں جانا ہوں کہوہ بیحد باصلاحیت ہیں۔ وقاریونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت میں منظم بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

صرف اسپنرز نے ہی نہیں بلکہ پیسر وہاب ریاض نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔وقاریونس نے کہاکہ پاکستانی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آ رہی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ون ڈے کے مقابلے میں ٹیسٹ سائیڈ زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہر کسی کو اپنی ذمہ داری کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم نے چند کیچز گرائے لیکن مجموعی طور پر تینوں شعبوں میں سری لنکا سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔