حیسکو سب ڈویزن تلہار کے ہائیڈرو یونین کے ملازم نے آفیس سے سٹی پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا

Protest

Protest

تلہار (نمائندہ) حیسکو سب ڈویزن تلہار کے ہائیڈرو یونین کے ملازم نے یونین رہنما محمد عثمان نظامانی، امید علی چانگ، عبدالمجید نظامانی اور نظیر ملاح کی قیادت میں اپنے حقوق کی حمایت میں آفیس سے سٹی پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کو مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے کہا کہ انتظامیہ ملازمین کے پے اسکیل ریوائیز کرنے اور ٹی اے ڈی اے الاؤنس دینے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کاروائی شروع کر دی ہے جس میں شوکاز نوٹیس دینے اور ناجائز تبادلے کرنے سمیت ان کے الاؤنس کی کٹوتیاں کر کے ان کو پریشان کیا جا رہا ہے جو محنت کش طبقے سے بڑی ناانصافی ہے اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے حیسکو کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کے ملازمین کے جائز دیرینا مطالبات جلد منظور کیئے جائیں ان میں سے بیچینی کی لہر ختم کی جائے۔

امتیاز جونیجو تلہار