حزب اللہ نے حملوں کیلیے فلسطینی، پاکستانی اورافغان باشندوں کوامریکا اسمگل کیا، امریکی اخبار

Hezbollah,

Hezbollah,

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے امریکا پر حملے کیلیے فلسطینی، پاکستانی اور افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے ملک کے جنوبی حصے میں پہنچایا۔

امریکی اخبار کے مطابق کانگریس کمیٹی سے حاصل دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام نے فروری میں حزب اللہ کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان افراد کے بارے میں ظاہر ہوا تھا کہ وہ منشیات کی یورپ اسمگلنگ کیلیے کولمبیا میں منشیات کے ایک بہت بڑے گینگ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق حزب اللہ کا مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا سے غیرقانونی مہاجرین کی امریکا کے نزدیکی علاقوں میں اسمگلنگ میں بھی ہاتھ ہے، اخبار کا کہنا تھا کہ جن افراد کو امریکا پہنچایا گیا ان میں فلسطینی اور پاکستانی باشندوں کے علاوہ ایک افغانی بھی شامل ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا امریکا میں حملے کرنے کی سازش میں ہاتھ ہے، گرفتار شدگان میں محمد نورالدین نام کا ایک شخص بھی شامل ہے جس کے بارے میں امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کیلیے منی لانڈرنگ کی اہم سرگرمیاں انجام دیں۔