حزب اللہ کے بہانے ایران ہمسایہ ممالک میں انتشار پیدا کر رہا ہے : سعد الحریری

Saad Al Harri

Saad Al Harri

لبنان (جیوڈیسک) لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ ملکی مفاد میں اپنے عہدے پر واپس آگئے ہیں۔

سعد الحریری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے بہانے ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کو مداخلت بند کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فی الوقت لبنان کے وزیراعظم ہیں اور رہنا چاہتے ہیں ،استعفی دینے کا فیصلہ ایک مثبت رد عمل تھا جس کا مقصد لبنانی عوام کو با خبر کرنا تھا کہ وہ ایک اہم مسئلے سے دوچار ہیں۔

حریری نے کہا کہ حزب اللہ ،ہمسایہ ممالک کے استحکام کےلیے خطرہ ہے جو کہ اندرونی معاملات میں مداخلت کو اپنا فرض سمجھتی ہے جسے ایران کی آشیر باد حاصل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیاں بڑھتی گئیں تو وہ مستعفی ہو سکتے ہیں۔