تیز بھاگنے سے سونم کپور کے پاؤں میں موچ آ گئی

 Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپورکو آسٹریا میں چھٹیاں گزارنا راس نہیں آیا۔

اداکارہ جو ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ آسٹریا کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہونے یہاں دن گزار رہی ہیں گزشتہ روز اکیلے ہیں۔

پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نکل پڑیں یہی نہیں بلکہ فطرت کی دلکشی میں اتنی محو ہوئیں اور یہ دیکھے بغیر کہ راستہ تیز نوکیلے پتھروں سے اٹا پڑا ہے بھاگنا شروع کر دیا۔

تیز بھاگنے سے ان کا پاؤں مڑ گیا جس سے ان کے پاؤں میں موچ آگئی وہ بڑی مشکل سے کلینک پہنچیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں کچھ دن بستر پر گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔