خادم اعلیٰ کے حلقے کے لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے، خالق نگر کی عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج

Load Shedding Protests

Load Shedding Protests

لاہور: خادم اعلیٰ پنجاب کے حلقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، خالق نگرکی عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقہ پی پی 159 کے علاقے خالق نگر میں گزشتہ کئی ماہ سے عوام کے ساتھ واپڈا اہلکاروں کا ناروا سلوک جاری ہے۔ علاقے میں کئی ماہ سے بجلی کی کمی بیشی ہو رہی ہے۔ کبھی تو بہت کم وولٹج ہو جاتے ہیں ۔اور کبھی تو بہت زیادہ وولٹج کے آنے سے عوام کی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوچکی ہیں،جس سے عوام کئی ماہ سے واپڈا اہلکاروں کے ناروا سلوک پر سراپا احتجاج ہیں،متعددبار بجلی بل کی پشت پر درج موبائل نمبر پر بھی کال کر کے شکائیت درج کروائی گئی ۔

لیکن واپڈا اہلکاروں کے سر پر جوں تک نہ رینگی،سب ڈویژن صوفیہ آباد کے لائن سپریٹنڈنٹ شفیق کے سرکاری موبائیل نمبر 0347-0012745 پر متعددبار کمپلینٹ درج کرائی گئی متعدد بار عوام خود بھی سب ڈویژن صوفیہ آباد میں کمپلینٹ درج کروا چکے ہیں لیکن واپڈا کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوا ۔ آئے روز کی بجلی ٹرپنگ اور کمی بیشی نے جہاں عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے وہاں پر واپڈا اہلکاروں کے عوام کیساتھ نارواسلوک اور گھریلو قیمتی اشیاء جل جانے سے بھی عوام ذہنی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں،لائن سپریٹنڈنٹ شفیق کواس کے سرکاری نمبر پر متعددبار کال کرکے کمپلینٹ کی گئی ،اس سے بجلی کی کمی بیشی کے بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا،لائن سپریٹنڈنٹ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر میں خرابی ہے اُسے ٹھیک کرنے کے لئے عوام رقم کا بندوبست کرے۔

عوام بے چاری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے پریشان ہے،اوپر سے واپڈا اہلکاروں کے روز روز کے مطالبات سے بھی عوام زہنی کوفت میں مبتلا ہوچکی ہے،اہل علاقہ نے بتایا کہ انہیں صرف اور صرف خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے،کیونکہ جب بھی بجلی کے متعلق واپڈا اہلکاروں سے کمپلینٹ کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں اور دو شیر کو ووٹ۔۔۔۔خالق نگر کی عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خالق نگر کی عوام کو خادم اعلیٰ پنجاب کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے اور بجلی کا ٹرانسفارمر کا مسئلہ خصوصی دلچسپی لے کر حل کروایا جائے،ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔