شاہراہوں کو روشن اور ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی نے عید ماہ ربیع الاول کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا آغاز کر دیا، علماء اکرام اور عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے محافل میلاد اور جلوسوں کے منتظمین کی تجاویز کی روشنی میں چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں نے بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کر دیا۔

ہفتے روز تعطیل کے باوجود بلدیہ کورنگی کے افسران وملازمین معمول کے مطابق علاقائی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اچانک ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں۔

مختلف علاقوں کے دورے پر شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ ماہ ربیع الاول سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی قطعی برداشت نہیں کروں گا۔

بلدیاتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔چیئر مین نیئر رضا نے شاہ فیصل زون کے دورے پر محکمہ الیکٹریکل کی جانب سے عبادت گاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں ،درس گاہوں سمیت آمد و رفت کے راستوں کو روشن کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی