ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز، 2016 ءمیں منظرعام پر ہونگی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

نیویارک (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی55 ہزار صفحات پر مشتمل متنازع ای میلز جنوری 2016 میں عوام کے سامنے پیش کی جائینگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق گزشتہ دسمبر خبروں کا موضوع بنی رہنے والی ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز اب عوام کے سامنے لائی جائینگی۔

سابق وزیر خارجہ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے آفیشل میلز کی تھیں،ان کے اس عمل پر سخت تنقید کی گئی۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے ان ای میلز پر نظرثانی اس سال مکمل کر لی جائیگی۔ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تمام ای میلز محکمہ خارجہ کو دے دی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ ہیلری نے اس میں سے کچھ مواد ضائع کردیا ہے۔