ہلیری کلنٹن کی مخالفت کرنے والی خواتین کا ٹھکانہ جہنم ہو گا: میڈلین البرائٹ

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرایٹ اور امریکہ میں حقوق نسواں کی علمبردار گلوریا اسٹینین نے ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین پر شدید تنقید کی ہے جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن پر دوسرے امیدواربرینی سنڈر کو فوقیت دے رہی ہیں۔

ہلیری کلنٹن کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں خواتین رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی صدر کے عہدے پر نامزدگی امریکی سیاست کا اہم سنگ میل ہوگی میڈلین البرایٹ نے کہا کہ وہ تمام خواتین جو ہلیری کلنٹن کی مخالفت کر رہی ہیں ان کا ٹھکانہ جہنم میں ہوگا۔