ہماچل پردیش میں مسافر بس کے دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک

Bus River Falls

Bus River Falls

ہماچل پردیش (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریاست ہما چل پردیش کے ضلع شملہ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، بس اترکھنڈ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جاگری تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔