ہندو اور مسیحی خاندانوں نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی کی دین اسلام کی سربلندی، مخلوق خدا کی بے لوث خدمت، فلاح انسانیت اور روحانی و اخلاقی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہندو اور مسیحی خاندانوں نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کی، قبول اسلام کرنیوالے ہندو اور مسیحی خاندانوں میں پاکاروی کمار (بھارت)،یوسف مسیحی(شیخوپورہ) اورعلیشاہ سہوترا(فیصل آباد)وغیرہ شامل ہیں،ان کے نئے اسلامی نام محمد عبداللہ ،محمد یوسف اورمحمدعلی شاہ رکھ دئیے گئے ہیں، اس موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ کامل مرشد لاکھوں گناہگارلوگوںکواللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس سے مقبول ومنظور کرواسکتاہے،یہی وجہ ہے کہ ان کی درگاہوں پر تمام مذاہب ومسالک کے لوگ حاضرہوکرفیوض وبرکات حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف مذاہب ومسالک اورروحانیت کوتسلیم نہ کرنیوالے پاکستان اوربیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں خاندان قبول اسلام کرچکے ہیں ،ہماری فلاحی خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کودیکھتے ہوئے خاندانوںکے خاندان مسلسل سلسلہ عالیہ میں داخل ہورہے ہیں اورروحانی فیوض وبرکات بھی حاصل کررہے ہیںقبول اسلام کے بعدمحمد عبداللہ، محمد یوسف، محمد علی شاہ کا کہنا تھاکہ صوفی مسعوداحمد صدیقی کی انسانیت کیلئے شبانہ روزجاری فلاحی خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کودیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ زندگی میں ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے ،اس سے بھرپورفائدہ اٹھا کراپنی دنیاوآخرت کوبہتریں بنالیں،اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے قبول اسلام کی دولت سے مالامال ہونیوالے خاندانوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اورراہ حق پر دائمی استقامت کی خصوصی دعا بھی کی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047