روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ مضمون نویسی محبت مصطفی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان

Muhabat e Mustafa Event

Muhabat e Mustafa Event

لاہور (ڈاکٹر غلام مرتضی) روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ مضمون نویسی ”محبت مصطفی”کے نتائج کاباقاعدہ اعلان کردیاگیا۔جس میں اوّل پوزیشن کامران غنی صباپٹنہ انڈیا،دوم پوزیشن حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ضلع میانوالی جبکہ سوم پوزیشن محترمہ فریال سیدکوئٹہ نے حاصل کی۔

ادارہ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کی جانب سے اوّل پوزیشن ہولڈرکو20000ہزارروپے نقداورمصطفوی ایوارڈ،دوم پوزیشن ہولڈرکو15000ہزارروپے،مصطفوی ایوارڈجبکہ سوم پوزیشن ہولڈرکو10000ہزارروپے نقداورمصطفوی ایوارڈسے نوازاجائے گا۔ادارہ کی جانب سے عنقریب تقریب انعامات لاہورمیں منعقدکی جائے گی۔

اس موقع پر چیف ایڈیٹر روزنامہ تاریخ آصف الرحمن حسن ،فرحین ریاض ،آر ایس مصطفی اور ابن نیاز ستارہ امین کومل،مس عدیلہ ،مس فرح، فریحہ احمد ، کہکشاں اور علینہ ملک سمیت تمام آرگنائزنگ کمیٹی کی جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس اثناء میں ضلع میانوالی کے معروف علماء کرام صاحبزادہ عبدالمالک مہتمم جامعہ اکبریہ میانوالی،پیر سیدتوقیر الحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف،مفتی محمدجنیدرضاخان قادری مہتمم جامعہ انوار الحدیث حنفیہ غوثیہ، سید منصورشاہ اویسی مہتمم جامعہ واحدیہ غوثیہ محلہ میانوالی،پیرخواجہ دوست محمد نقشبندی، پیرخواجہ فیض محمد،مفتی محمدیونس، صحافیوں صدرپائی خیل پریس کلب احمدنوازخان نیازی، صدرپریس کلب موچھ رحمت اللہ خان ہزارے خیل ،جنرل سیکرٹری پریس کلب میانوالی محمدیونس خان،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی امان اللہ قادری، مولانامحمد اسلم خان قادری غنڈی، مولانا محمد وارث بھوروی، ڈاکٹرخالد محمودناظم اعلیٰ بصری تربیت گاہ راولپنڈی ودیگردوست احباب نے مبارکباددی اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں مبارکبادکاسلسلہ جاری رہا۔