ہمیں آخری وار کرنا اور بھاگتے دشمن کا سر کچلنا ہے۔ این جی پی ایف

Pak Army

Pak Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان نے دفاع پاکستان کو مستحکم اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے علاوہ حادثات و آفات کے مواقع پر بھی بیش بہا خدمات و لازوال قربانیوں کے ذریعے ہمیشہ پاکستانی قوم کو محفوظ بنانے کے ساتھ قوم کا سربھی فخر سے بلند کیا ہے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی افواج پاکستان کی خدمات ‘ کاوشوں ‘ ایثار اور قربانی نے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مستقبل کولاحق خطرات سے محفوظ کیا ہے۔

اس حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کردار قابل توصیف و ستائش ہے جس پر پوری قوم نہ صرف ان پر بھرپور اظہار اعتماد کرتی بلکہ انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہے ۔ یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے آرگنائزروچیئرمین عمران چنگیزی اور جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہی۔

این جی پی ایف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے اور ملک و قوم کو محفوظ بنانے کیلئے آخری حد تک جانے کا آرمی چیف و پاک فوج کا عزم یقینا قوم کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے کیونکہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح کے بالکل نزدیک ہے جس کا سہرا یقینا جنرل راحیل شریف ‘ قربانیاں دینے والے پاک فوج سے افسران و جوانوں اور ایثار و حوصلے سے دہشتگردوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والی پاک فوج کے اہلکاروں کے سر ہے۔

مگر اب یہ جنگ جس مرحلے میں وہاں دہشتگردی اپنی بقا اور پاکستان و قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے پورا زور لگائیں گے اور اس وقت انہیں شکست دینے کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کو قوم کے اعتماد و تعاون کی ضرورت ہے اسلئے دہشتگردوں کیخلاف آخری حد تک جانے کا جو عزم جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان ہے وہی عزم پوری پاکستانی قوم کا ہونا چاہئے کیونکہ اب ہمیں آخری وار کرنا ہے اور بھاگتے ہوئے دشمن کا سرکچلنا ہے۔