حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا

Syed Saladuddin

Syed Saladuddin

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ڈپارٹمنٹ آف سٹیٹ یعنی دفترِ خارجہ نے امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

اس عمل کے بعد حزب المجاہدین کے لیے وہ وسائل اکٹھے کرنا مشکل ہو جائے گا جن کے ذریعے وہ حملے کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں حزب المجاہدین کے تمام تر اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

امریکہ میں مقیم افراد پر اس تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین پر پابندی ہو گی۔

1989 میں بننے والی حزب المجاہدین بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں آزادی کے لیے لڑنے والی سب سے پرانی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا۔

حزب المجاہدین نے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں اپریل 2014 میں جموں اور کشمیر میں ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے حملے شامل ہیں۔ ان حملوں میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔