ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو بیلجیئم سے چار، دو سے شکست

Hockey Champions Trophy

Hockey Champions Trophy

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) پاکستانی ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک مرتبہ پھر ناقص کارکردگی سے شائقین کو شدید مایوس کیا ہے۔ بیلجیئم کے ہاتھوں چار، دو سے شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بیلجیئم کے ہاتھوں چار، دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بیلجیئم کے تھامس،کیوسٹرز، فلورنٹ اور چارلیئر نے گول کئے جبکہ پاکستان علیم بلال نے بیلجئیم کیخلاف دونوں گول سکور کیے۔

بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ سے محروم ہو گئی ہے، وہ اب پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ روز اولمپکس چیمپئن ارجنٹائن کو چار ایک سے ہرا کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل قومی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے باعث ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔