ہاکی فیڈریشن 1 کروڑ روپے قرض واپس کر دے، پی سی بی کا خط
Posted on October 9, 2016
By Zulfiqar Ali
کھیل, لاہور
PHF and PCB
لاہور (جیوڈیسک) مالی مشکلات کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پی سی بی نے بھی دھکا دے دیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے پی ایچ ایف حکام کو لکھے گئے خط میں قرضے کی واپسی کا تقاضا کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن پی سی بی کی ایک کروڑ روپے کی مقروض ہے۔
پی ایچ ایف کا مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ سے کھیل کی بہتری کیلئے قرضہ لیا تھا، ہاکی فیڈریشن کشکول لئے پھر رہی ہے، پی سی بی اس قرض کو امداد میں تبدیل کر دے۔