منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ پر محفل میلاد اور ختم گیارہویں شریف کا انعقاد

Mehfil Malad

Mehfil Malad

لمرک (فرخ وسیم بٹ) منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے اہم رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں بچوں نے محفل میلاد النبی اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جسمیں بچوں نے بھرپور شرکت کی محفل کا آغاز اسد قدیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت علی بٹ قادری اور محمد فہد نے ادا کیا جسے تمام بچوں کے بڑے عقیدت و احترام سے سنا جبکہ اسد قدیر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب المنہاج السوی سے محافل ذکر اور والدین کے ساتھ نیک سلوک اور صلہ رحمی کے موضوع پر انگلش میں احادیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی اور گیارہویں شریف کی مناسبت سے حضرت غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی زندگی کے چند واقعات پر بھی روشنی ڈالی اور خصوصی طور پر ختم غوثیہ شریف بھی پڑھا گیا۔

علی بٹ قادری نے تمام بچوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا آئرلینڈ کے معروف بزنس مین عبدالقدیر نے خصوصی دعا کروائی اور ضیافت میلاد سے تمام بچوں کی تواضع کی گئی اس محفل میں جن بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ان میں محمد زوہیب بٹ قادری۔اسامہ قدیر۔ محمد دانیال بٹ۔سیم احمد۔حارث سرور۔ڈاکٹر احمد قدیر۔محمد فہد۔اسد قدیر۔راہول عالم۔مہیر مسعود۔سید منیب الرحمان شاہ۔علی بٹ قادری۔سید محمد عبداللہ شاہ اورسید ریان شاہ شامل تھے۔