چھٹیاں ختم ہوتے ہی بدین کے نواحی گاﺅں میں نامعلوم چورمڈل اسکول کا صفایا کر گئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) چھٹیاں ختم ہوتے ہی بدین کے نواحی گاﺅں میں نامعلوم چورمڈل اسکول کا صفایا کر گئے، پنکھے، کرسیاں اور دیگر ضروریات کی چیزیں بھی لے اڑے، چوروں کا پتہ دینے پر بھی پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے، اسکول اساتذہ۔ بدین کے نواحی گاﺅں حاجی قاسم ابڑو کے مڈل اسکول کی چھٹیاں ختم ہوئی تو پہلے دن ہی نامعلوم چور اسکول کا صفایا کر کے سارا سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

چوری ہونے والے سامان میں 10پنکھے، 11کرسیاں ، گلاس، جگ ، واٹر کولر اور دیگر ضروریات کا سامان بھی شامل تھا، اسکول کے ھیڈ ماسٹر کا کہنا ہے کہ چوروں کے پیروں کے واضع نشانات اور اینی شاھدین کے بعد پولیس کو چوروں کے نام بتائے ہیں جس پر پولیس نے کیس تو داخل کریا ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آ سکی ہے ،دوسری جانب بدین ماڈل تھانے کے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی نے بتایا ہے کہ واقع کی تحقیقات ہورہی ہے اور جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔