ہالینڈ: سٹنٹ شو کے دوران ٹرک شائقین پر چڑھ دوڑا، تین افراد ہلاک

Pick-up Truck

Pick-up Truck

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) ہاکسبرگن میں ہونے والے گاڑیوں کے ایک سٹنٹ شو کے دوران ایک پک اپ ٹرک بے قابو ہو کر چھ کاروں کو روندتا ہوا شائقین پر چڑھ گیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد موقع پر ہلا ک ہو گئے۔

حادثے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ جن میں سے چھ کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔