ہالی وڈ کی ایکشن فلم “ڈاکٹر اسٹرینج” باکس آفس پر چھا گئی

Dr Astrynj

Dr Astrynj

نیو یارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھر پور ہالی وڈ فلم “ڈاکٹر اسٹرینج” ناظرین کو بھا گئی۔ فلم کی کہانی ایک نیورو سرجن کے گرد گھومتی ہے۔

جس کا کیریئر ایک خطرناک حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتا ہے تاہم وہ غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

فلم پہلے ہی ہفتے 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔ اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی کامیڈی فلم “ٹرولز” 4 کروڑ پچاس لاکھ کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔