ہالی وڈ اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک

Anton Yelchin

Anton Yelchin

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک میں چیکوو کا کردار نبھانے والے 27 سالہ اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اداکار کے گھر میں ہی گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کر لے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرائی۔

یلچِن نے سنہ 2009 میں “سٹار ٹریک” جبکہ 2013 میں “سٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس” میں پاویل چیکوو کا کردار بھی ادا کیا۔ اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم “سٹار ٹریک بی یونڈ” آئندہ ماہ ریلز ہونی ہے ۔ 27 سالہ یلچِن نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا جن میں لائیک کریزی اور گرین رُوم شامل ہیں۔