ہالی ووڈ اداکار وِل سمتھ کا آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Will Smith

Will Smith

نیویارک (جیوڈیسک) وِل سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ جاڈا پنکٹ سمتھ کے ساتھ 28 فروری کو ہونے والی آسکر کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں وہاں جا کر عجیب لگے گا۔ اس برس آسکر ایوارڈ کے لیے زیادہ تر نامزدگیاں سفید فام فنکاروں کی ہوئی ہیں جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ول کا کہنا ہے ہالی ووڈ میں نسلی اور مذہبی انتشار بڑھ رہا ہے۔ ول کو امید تھی انہیں فلم کنکشن میں کردار کے لئے نامزد کیا جائے گا۔