ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم سٹورکس کا نیا ٹریلر ریلیز

Storks

Storks

نیویارک (جیوڈیسک) شرارتی پرندے لوگوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے، ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم سٹورکس کا نیا ٹریلر آگیا، فلم تئیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اینی میٹڈ کامیڈی فلم سٹروکس کی کہانی ایسے پرندوں کی ہے جو انسانوں کے لیے ترسیل کا کام کرتے ہیں، اس دوران ان پرندوں کو مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اینی میٹڈ فلم میں اینڈی سمبرگ، کیلسے گریمر اور مچل کی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ڈوگ سویٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سٹروکس 23 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔