ہالی وڈ کی کمپیوٹر اینیمیٹڈ تھری ڈی ریچیٹ اینڈ کَلینک کا ٹریلر ریلیز

Ratchet and Clinics

Ratchet and Clinics

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈتھری ڈی کامیڈی فلم ’ریچیٹ اینڈ کَلینک‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم سیریز پرمبنی اس فلم کو جیریکا کلے لینڈ اورکیون منرو نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی 2ایسے سپر ہیروزکے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن سے نمٹتے ہوئے خود کو بہتر ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے دلچسپ کرداروں کی کامیڈی اور ایکشن پر مبنی اس فلم کے ڈائیلاگ سیلوایسٹرا سٹیلون،بیلا تھرون، جان گُڈ مین،پال گیامٹی اور روز اریو ڈوسن سمیت دیگر کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی فلم ’ریچیٹ اینڈ کَلینک‘کو29اپریل کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔