ہالی ووڈ فلم ” سلے ” باکس آفس پر کمائی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگئی

Sely

Sely

نیویارک (جیوڈیسک) دریائے ہڈسن میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ۔ ہالی وڈ فلم سلے تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔

سنسنی خیز فلم سلے کی کہانی امریکی پائلٹ کی ہے جس نے طیارے میں خرابی کے باوجود 155 مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتارا۔ اس فلم میں مرکزی کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس نے نبھایا ہے۔

ہارر فلم When the Bough Breaks نے ابتدائی تین دن میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے باکس آفس پر براجمان چور اس ہفتے خاص بزنس نہ کر پائے ۔ فلم ڈونٹ بریتھ نے رواں ہفتے بیاسی لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔