ہالی وڈ ہارر فلم’ ڈریکولا اَن ٹولڈ‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

DRACULA UNTOLD

DRACULA UNTOLD

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالا مشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم ’ڈریکولا اَن ٹولڈ‘کا ٹریلر منظرِعام پر آگیا ہے۔

مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔ سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم رواں سال 17 اکتوبر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیجائے گی۔