ہالی وڈ داعش جیسی تنظیموں کے خاتمہ میں مدد دے: جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ہالی وڈ کے سب سے بڑے فلم سٹوڈیو یونیورسل سٹوڈیوز میں امریکہ کی فلمی صنعت کے ساتھ وابستہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ جان کیری نے اس ملاقات میں کہا کہ امریکہ کی فلمی صنعت، انتہا پسندوں بشمول داعش جیسی تنظیموں کے پراپیگنڈہ سے نمٹنے میں امریکی حکومت کی خاطر خواہ مدد کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹھوس کام کئے جانے سے متعلق منصوبہ سازی جلد کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ اہم ملاقات دونوں اطراف کے درمیان رابطے کا آغاز تھی۔