ہالی ووڈ فلم “ایوری باڈی وانٹس سَم”کانیا ٹریلر جاری

Hollywood movie, trailer released

Hollywood movie, trailer released

نیو یارک (جیوڈیسک) کامیڈی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ایوری باڈی وانٹس سَم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رچرڈ لنکلیٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980 میں ایک کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال پلیئر بھی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں بلیک جینر،ریان گزمین، ٹیلر ہیچلن،واٹ رسل اور وِل بریٹین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 15 اپریل 2016 کو نما ئش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔